ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی ہائی کورٹ میں4 نئے ججوں نے حلف لیا

دہلی ہائی کورٹ میں4 نئے ججوں نے حلف لیا

Tue, 16 May 2017 11:52:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ میں آج دو خواتین سمیت 4نئے ججوں کی حلف برداری ہوئی ۔اس کے ساتھ ہی اب دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 38ہو گئی ہے۔دہلی ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس گیتا متل نے چار ججوں، جسٹس ریکھا پلی ، جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ، جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس سی ہری شنکر کو حلف دلایا۔حکومت کی طرف سے ان چار ناموں کو منظوری دئیے جانے کے بعد صدر نے انہیں جج کے طور پر مقرر کیا۔ان ججوں کی تقرری سے عدالت میں ججوں کی تعداد اب بڑھ جائے گی۔نئی تقرریوں کے بعد اب عدالت میں ججوں کی تعداد بڑھ کر 38ہو گئی ہے۔غورطلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کے عہدے کی منظورشدہ تعداد 60ہے۔ریکھا پلی اور پرتیبھا ایم سنگھ کے پروموشن کے ساتھ ہی اب ہائی کورٹ میں خواتین ججوں کی تعداد 10ہو گئی ہے۔نئے روسٹر کے مطابق، جسٹس سی ہری شنکر نگراں چیف جسٹس گیتا متل کے ساتھ، جسٹس نوین چاولہ ، جسٹس رویندر بھٹ کے ساتھ جسٹس پرتیبھا سنگھ، جسٹس سنجیو کھنہ کے ساتھ اور جسٹس ریکھاپلی جسٹس جی ایس سستانی کے ساتھ بیٹھیں گے ۔وزار ت قانون و انصاف کی طرف سے 11؍مئی کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 217کے سیکشن 1کی طرف سے فراہم کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر نے سنیارٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریکھا پلی ، پرتیبھا ایم سنگھ، نوین چاولہ اور سی ہری شنکر کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔پرتیبھا ایم سنگھ دانشورانہ املاک کے حقوق کے معاملے کی سینئر وکیل رہ چکی ہیں،چاولہ ٹیلی کمیونی کیشن و نشریات کے قوانین کے ماہر ہیں۔شنکر بالواسطہ ٹیکس اور سروس معاملوں کے وکیل ہیں،ریکھا پلی کو 2015میں سینئر وکیل بنایا گیا تھا۔


Share: